آپ پی ڈی ایم کا حصہ ہیں کہ نہیں؟ وزیر خارجہ نے پیپلز پارٹی کے سامنے سوال رکھ دیا

آپ پی ڈی ایم کا حصہ ہیں کہ نہیں؟ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی قیادت کے سامنے سوال رکھ دیا۔
مذاکرات کا وقت چلا گیا، اب مذاکرات اُس وقت ہوں گے جب وزیراعظم نہیں ہوگا: بلاول
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے استعفوں کے فیصلے کی پاسداری کرے یا کُھل کر اس سے لاتعلقی کا اظہار کرے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں استعفوں کے معاملے پر انتشار ہے، پیپلز پارٹی استعفے نہیں دینا چاہتی، ن لیگ میں دھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر سنجیدہ ہیں تو 31 دسمبر کو استعفی جمع کرادیں ورنہ قوم کو گمراہ نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں