اداکارہ صبا قمر کی خوشیوں کے رنگ میں بھنگ پڑ گئی

اداکارہ صبا قمر کی خوشیوں کے رنگ میں بھنگ پڑ گئی،
صبا قمر نے حال ہی میں تصدیق کی کہ وہ عظیم خان نامی بلاگر سے شادی کرنے والی ہیں تاہم ہمسفر کے انتخاب اور شادی سے متعلق کیے گئے اعلان پر جہاں صبا قمر کے مداحوں کی جانب سے ان کے اور ان کے ہونے والے شوہر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا وہیں دوسری طرف اداکارہ کی ایک مداح نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ان کے ہونے والے شوہر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات عائد کردیے۔
عظیم خان کی جانب سے ویڈیو پوسٹ میں الزامات کا جواب بھی دیا گیا ہے
اپنے ایک ویڈیو بیان میں عظیم خان نے خود پر تنقید کرنے والوں کو برساتی کیڑوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی موجودگی کے باوجود بغیر کسی ثبوت کے سوشل میڈیا پر تماشا لگانے کی کیا ضرورت ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں