نواز شریف پر مقدمے کے مدعی بدررشید کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں: اعجازچوہدری

لاہور: تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے والے بدر رشید سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔
رہنما پی ٹی آئی اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کے ساتھ عوام کی تصاویر نئی بات نہیں، بدررشید خود کو لیگی کارکن کہلانے پر فخر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
نوازشریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانیوالا خود بھی کریمنل ریکارڈ یافتہ نکلا
اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینٹرل پنجاب کی یوتھ کی کوئی تنظیم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے والا شخص طور پر پی ٹی آئی کا تنظیمی عہدیدار ہے۔
رپورٹس کے مطابق مدعی بدر رشید خان ہیرا پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ راوی ٹاؤن کا صدر ہے اور اس کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ ملاقاتوں اور تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے پوسٹرز پر تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں