درندوں کے انسانی حقوق نہیں ہوتے، سرعام پھانسی اولین ترجیح ہے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ زیادتی کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ، درندوں کے انسانی حقوق نہیں ہوتے، سرعام پھانسی اولین ترجیح ہے۔سینیٹر فیصل جاویدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زینب الرٹ بل کو پاس ہونے میں کافی دیر لگی ، بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سزاﺅں کو مزید سخت کیاجائے گا، اگر پولیس والا جلد کارروائی نہیں کرتا تو اس کےخلاف کارروائی ہو گی ۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ،درندوں کے انسانی حقوق نہیں ہوتے، سرعام پھانسی اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہاکہ سرعام پھانسی کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کیاجائے گا،سرعام پھانسی نہیں ہوتی تو ہمیں نامرد کرنے کی سزا کی طرف جانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں