بوسٹر ویکیسن کے نام کا ایک اور ٹیکا تیار، قیمت 1270 روپے مقرر

حکومت نے بیرون ملک جانے والوں کی سہولت کےلیے بوسٹر ویکسی نیشن یکم ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
24 اگست کو این سی او سی کے ویکسینیشن اجلاس کے بعد فیصلے کا نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ویکسین کے لیئے 1270 روپے بھرنے پڑینگے۔ فیصلہ بیرون ممالک جانے والے مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، ویکسین بوسٹر کی سہولت محدود ویکسینیشن سینٹر پر دستیاب ہوگی۔ محدود ویکسینیشن سینٹرز مطلوبہ ویکسین فیس کے عوض لگوائی جاسکے گی
ویکسین فی ڈوز فیس 1270 روپے رکھی گئی ہے ۔ بوسٹر ویکسین کی فیس نیشنل بینک کے کسی بھی برانچ میں جمع کروائی جاسکتی ہے۔ بوسٹر ویکسین کے لیے ویکسینیشن سینٹرز کا انتخاب ابھی نہیں کیا گیا۔ پیر تک ویکسینیشن سینٹرز کے نام واضح کردیے جائینگے۔ جس کے بعد بیرون ملک جانے والے مسافر مطلوبہ ویکسین لگواسکین گے۔ بوسٹر ویکسین کی سہولت صرف بیرون ملک مسافروں کے لیے رکھی گئی ہے۔ بوسٹر ویکسین کے لیے 6 مہینے کا عرصہ درکار ہوگا۔
جنھیں ویکسین کی ڈوزز لگے 6 مہینے گزر چکے صرف وہی بوسٹر کے لیئے اہل ہونگے۔ یہ ویکسین ایک سہولت کے طور پر لگائی جا رہی ہے تاکہ تمام ممالک کے خدشات دور ہو سکیں اور دیگر ممالک میں پاکستانیوں کو کسی قسم کی مشکل نہ ہو ۔ بوسٹر ویکسین کی قیمت 1270 مقرر کی گئی ہے تاکہ اس اضافی ویکیسن کا سارا برڈن حکومت پر نہ پڑے ویسے بھی یہ لوگوں کے لئے سہولت کے پیش نظر افوڈ ایبل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں