کروناکی تیسری لہرنےسراٹھالیا،3صوبوں اوراسلام آبادمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کانفاذ

کرونا کی تیسری لہر نے سر اٹھا لیا، تین صوبوں اور اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ، ایک بار پھر پورا ملک بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا
برطانیہ میں‌ پھیلنے والی وائرس کی نئی قسم پنجاب بھر میں پھیل گئی جس کے بعد لاہور،راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت دس سے زائد اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے. خیبر پختون خوا اور محکمہ داخلہ سندھ کے حکمنامے بھی آ گئے،
دونوں صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شادی ہالز۔میں بوفے کھانا کھلانے پر پابندی ہوگی، تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے ہوں گے

ہوٹل ہالز میں انڈور ڈائینگ پر پابندی ہوگی، باہر کھانے اور گھر لے جانے کی سہولت دستیاب رہے گی، شادی کی دعوت میں 300 افراد تک بلائے جاسکیں گے، تقریب کھلے مقامات پر ہوں گے

سندھ میں دفاتر میں پچاس فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا، گھر سے کام کو ترجیح دی جائے گی

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے ٹویٹ کر دیا،

ںوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق شام چھ بجے تمام پارکس اور تفریحی مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

اسلام آباد میں تمام تہواروں اور اجتماعات کے جاری کردہ این او سی منسوخ کردئیے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں