دلیپ کمار نے پشاور والوں سے بڑی درخواست کردی

معروف اداکاردلیپ کمار نے اپنے آبائی شہر پشاور کے شہریوں سے بڑی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کا کہناہے کہ ان کی آبائی گھر سے بڑی یادیں جڑی ہیں۔ گزشتہ دنوں اداکار کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے گھر خرید کر محفوظ بنانے کے فیصلے پر بھی خوشی کا اظہار کیا گیا تھا۔ دلیپ کمار کا کہنا ہے کہ اب پشاور والوں سے ایک بڑی درخواست کی ہے۔
انہوں نے مقامی صحافی شیراز حسن کی جانب سے ان کے آبائی گھر کی تصاویر ٹوئٹ کرنے پر اس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام پشاور والوں سے درخواست ہے کہ ان کے آبائی گھر کی تصاویر دلیپ کمار کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا شیئر کریں۔
خیال رہے کہ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور پیدا ہوئے تھے اور اب بھی وہاں ان کا آبائی گھر بھی موجود ہے جسے صوبائی محکمہ آثار قدیمہ نے محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں