آرمی چیف سے مصری سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں مصر کے سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات ہیں۔
آرمی چیف نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مصری سفیر نے خطے میں امن و استحکام کےلیے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں