فریال محمودنےحدیقہ کیانی کےمداحوں کواچھی خبرسُنادی

حدیقہ کیانی ایک منجھی ہوئی گلوکاری کی حیثیت سے تو پہچانی ہی جاتی ہیں لین اب اداکارہ فریال محمود نے ان کے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ حدیقہ ڈرامہ سیریی “رقیب سے” سے اداکاری کا آغازکررہی ہیں۔
انسٹا پوسٹ میں فریال نے حدیقہ کے ساتھ تصاویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ” اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز”۔
حدیقہ کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرنے والی فریال محمود نے لکھا ” میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ وہ بطور انسان کیسی ہوں گی ، میں آپ جیسے کسی انسان کو جاننے پر اپنی خوشی بیان نہیں کرسکتی”
فریال کے مطابق اس ڈرامے میں حدیقہ کا ایک نیا انداز دیکھنے کو ملے گا۔
اس سے قبل اداکارہ اقراء عزیز نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ ان کا نیا آنے والا ڈرامہ ” رقیب سے ” ہوگا۔
یہ ڈرامہ ایوارڈ یافتہ ڈرامہ نگار بی گل نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایتکار کاشف نثار ہیں۔اقراء، فریال اور حدیقہ کے علاوہ نعمان اعجاز اور ثانیہ سعید بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں