کورونا ویکسین 4 ہزار225 روپے میں دستیاب

وفاقی کابینہ نے روسی کمپنی کی ویکسین ‘اسپوٹنک V’ اور چینی ویکسین ‘ کین سائنو کی ویکسین’ کی سیل پرائس مقرر کرنےکی منظوری دی ہے۔
کابینہ نے دونوں ویکسینزکی قیمت فروخت کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی دو خوراکوں کی قیمت فروخت 8 ہزار 449 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ کین سائنو کی ویکسین کے فی انجیکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے نجی کمپنی کی جانب سے منگوائی گئی کورونا ویکسینز کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔
خیال رہے کہ روس اور چین سے نجی شعبے کے ذریعے ویکسین درآمد کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں