حب الوطنی کے موضوع پر مبنی فلمیں وقت کا تقاضا ہے:صنم سعید

اداکارہ و ماڈل صنم سعید نے کہا ہے کہ حب الوطنی کے موضوع پر مبنی فلمیں وقت کا تقاضا ہے،سینما گھروں کو جلد سے جلد کھولنا ہو گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نمائندہ دنیا سے خصوصی گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کو کورونا کی وجہ سے جن مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور معاشی نقصانات اس کے علاوہ ہونے کے باوجود فنکاروں کا اپنی مصروفیات جاری رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر فلم و ٹی وی انڈسٹری کیلئے تعاون نے فنکاروں کے ہی نہیں فلم سازوں کے بھی حوصلے بلند کردئیے ہیں۔
صنم سعید کا مزید کہناتھا کہ حب الوطنی کے موضوع پر مبنی فلمیں وقت کا تقاضا ہے ۔سینما گھروں کو جلد از جلد کھولنا ہوگاورنہ فلمیں بنانے کا مقصدبے معنی ہوگا،سرکاری سطح پر اس کو یقینی بنانے کے لئے جلداز جلد اقدامات کئے جائیں ۔اب ہمیں روایتی فلموں کا خاتمہ کرکے بین الاقوامی معیار کی پروڈکشنز پر توجہ دینی چاہئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں