یہ ثابت کردیں تو ایک لاکھ جرمانہ دوں گا‘ پی ڈی ایم جلسے کے بعد شیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے جلسے میں تین ہزار بندے بھی نہیں تھے، انہوں نے اپنی سیاسی طاقت کو ایکسپوژ کیا، آج کا ناکام شو دیکھنے کے بعد ہم کہتے ہیں کہ جلدی سے لانگ مارچ کرو تاکہ آپ کا آخری سیاسی کارڈ بھی سامنے آجائے، اگر کوئی بھی یہ ثابت کردے کہ پی ڈی ایم جلسے میں آنے والوں کو کہیں بھی روکا گیا ہے تو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کروں گا۔
پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مدرسوں کے بچوں کی بات کرتے ہیں،جب دینی طلبہ نے گن اٹھائی ہوئی تھی تب آپ مشرف کے ساتھ تھے، آپ اور اکرم درانی میٹنگ میں ہوتے تھے، آپ مدارس کے بچوں کو ورغلا رہے ہیں لیکن مدارس نے آج ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، آج صادق آباد سے صرف دو تین گاڑیاں بچوں کی آئیں۔
10 سالہ بچے نے ممانی کو نوجوان کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا ، پھر کیا ہوا؟ دل دہلا دینے والی تفصیلات
شیخ رشید کے مطابق سارے اخبار نویسوں کے خیال میں آپ کے جلسے میں تین ہزار بندے تھے، مختلف شہروں سے گاڑیاں آئیں لیکن ان میں ایک ایک کارکن بیٹھا ہوا تھا، پی ڈٰی ایم کے جلسے میں بندے کم اور گاڑیاں زیادہ تھیں،جتنے لوگ ان کے جلسے میں تھے اس سے زیادہ تو اسلام آباد کے ایک مدرسے میں ہیں،یہ آپ کی سیاسی طاقت ہے کہ آپ نے اسلام آباد کے ریڈ زون میں جلسہ کیا اور میٹرو بھی بند نہیں ہوئی۔
اُنہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، قوم نے آج جو کچھ آپ کے ساتھ کیا ہے آپ اسی کے حقدار ہیں، آج کے شو کے بعد ہم آپ کے لانگ مارچ کو ویلکم کرتے ہیں، وہ آپ کا آخری سیاسی کارڈ ہوگا، آپ لانگ مارچ کیلئے آئے تو کشمیری چائے پیش کروں گا لیکن فضل الرحمان کو کشمش اور بادام والا حلوہ پیش کروں گا کیونکہ وہ میرے پیر بھائی ہیں۔
پاکستان کی وہ پہلی اداکارہ جس نے کورونا کی ویکسین لگوا لی
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج محمود اچکزئی نے جیسی تقریر کی ہے اگر یہی چلتا رہا تو شاید حالات ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں،مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پچھلی بار بھی ہاتھ ہوا اور اس بار بھی ان کے ساتھ ہاتھ ہوا ہے، میرا جگر عمر کوٹ میں جشن منا رہا ہے اور آپ یہاں دھکے کھا رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے جس اسمبلی پر لعنت بھیجی اسی کی سیٹ جیتنے پر آج بلاول جشن منا رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کوئی بھی یہ ثابت کردے کہ ہم نے ایک بھی کنٹینر لگایا یا پولیس نے کہیں روکا بھی ہو تو ایک لاکھ روپے جرمانہ دوں گا، آج کے ناکام شو کے ذریعے انہوں نے اپنی طاقت کو ایکسپوژ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں