آئی ایم ایف کی شرط عوام پربجلی بن کرگرپڑی، انکم ٹیکس چھوٹ ختم

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر 140 ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اشیا کی قیمتیں بڑھنے اور مہنگائی کے نئے طوفان کا خدشہ پیدا ہو گیا
وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر 140 ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے لیے صدارتی آرڈیننس کی بھی منظوری دیدی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے احتجاج سے بچنے اور وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں