مردان میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ’مہنگائی مارچ‘ ریلی

مردان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کا پاور شو، جلسے کیلئے اسٹیج تیار ہوگیا، پی ڈی ایم نے اسے ’مہنگائی مارچ‘ ریلی کا نام دیا ہے۔
گجو خان فلائی اوور سے مولانا فضل الرحمان، مریم نواز اور دیگر قائدین ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں ہیں۔
اویس نورانی جلسہ گاہ پہنچ گئے جبکہ راستے میں مریم نوازنے گاڑی سے ہاتھ ہلاکر کارکنوں کا جذبہ بڑھارہی ہیں۔
پی ڈی ایم کا جلسہ خاکسار چوک پر ہوگا،جلسہ گاہ کے قریب پولیس نے نوشہرہ مردان روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔
جلسے میں بلاول بھٹو زرداری شریک نہیں ہوں گے، یوسف رضا گیلانی سمیت پی پی قائدین پیپلزپارٹی کی نمائندگی کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں