طالب علموں کے لئے’فیس بک کیمپس‘ کا آغاز

فیس بک نےعالمی وبا کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد ہم جماعتوں میں رابطے کےلئے ’فیس بک‘ کیمپس نامی پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
فیس بک کیمپس کے تحت فیس بک کی ایک مخصوص جگہ کالج کے طلبا و طالبات کو دی جائے گی۔
فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیمپس جزوی یا مکمل طور پر بند ہیں اور طالبعلم آن لائن پڑھائی کررہے ہیں۔ اس تناظر میں ہر کوئی کالج کے روزوشب سے جڑنا چاہتا ہے۔ اس لئے یہ ایک کالج نیٹ ورک ہوگا۔ اس پلیٹ فارم کی بدولت کالج سے دور رہ کر بھی کالج سے وابستہ رہا جاسکتا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ فیس بک ورک پلیس ہی کی طرح کا پورٹل ہے جو صرف کالجوں کے لیے مخصوص ہوگا۔ اس میں کالج کے ای میل ایڈریس کی تصدیق کے بعد کھولا جاسکے گا۔ طلبا و طالبات اسٹڈی گروپس بناسکیں گے اور مجازی تفریبات جاری رکھ سکیں گے۔
ہر کیمپس پروفائل میں آپ کا نام ، کور فوٹو، اپنے فیس بک کی پروفائل کی تصویر ہوگی۔ ساتھ ہی ڈگری کا سال اور دیگر تفصیلات بھی شامل کی جاسکیں گی جبکہ آپ جب چاہیں اپنا پروفائل ختم کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں