‘قوم پرڈفلی بجانے والوں کو مسلط کردیاگیا، ان کو اسرائیل کی حمایت حاصل ہے’ مولانافضل الرحمان نےالزامات کی بوچھاڑ کر دی

پاکستان ڈیموکریٹک(پی ڈی ایم) اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کےخاتمے تک پی ڈی ایم تحریک جاری رکھنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ آئے گا تو بھاگنے کا بھی راستہ نہیں ملے گا،قوم پر ڈفلی بجانے والوں کو مسلط کر دیا گیا،اس نااہل کو اس لیے کرسی پر بٹھایا گیا تاکہ احمق سیٹ پر بیٹھا رہے اور ہم پیچھے بیٹھ کر حکومت کرتے رہیں،جس نےبھی اس کو سہارا دیا ہے وہ سب مشکوک ہو جاتےہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2012 سے کہہ رہا ہوں کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہے اور تحریک انصاف کی حکومت کو اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔
10 سالہ بچے نے ممانی کو نوجوان کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا ، پھر کیا ہوا؟ دل دہلا دینے والی تفصیلات
مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ سےالیکشن لڑا، پی ٹی آئی کے23خفیہ اکاؤنٹس نکلے،اُنہوں نےجھوٹ بول کرغیرملکی فنڈنگ چھپائی،اُنہوں نےیورپ،امریکا،مشرق وسطیٰ سےہنڈی کےذریعےپیسہ لیا،موجودہ حکمرانوں کوحکومت کاحق حاصل نہیں،اِن کویہودوہنوددونوں جانب سےسہارادےرہےہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن2018کو مسترد کرنے کا اعلان کیاتھا،ہم آج بھی اپنےموقف پرقائم ہیں،الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی کرنےکیلئے50کےقریب درخواستیں دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ،یواےای پاکستان پراعتمادنہیں کررہے۔
پاکستان کی وہ پہلی اداکارہ جس نے کورونا کی ویکسین لگوا لی
مولانافضل الرحمان نے اعلان کیا کہ 5 فروری کوکشمیریوں کےساتھ اظہاریکجہتی کے لیے پی ڈی ایم لیاقت باغ میں ایک عظیم الشان مظاہرہ کرے گی اور اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلائے گی کہ وہ تنہا نہیں ہیں ،پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے اپنی نااہلی کو تسلیم کر لیا، آپ کی وجہ سے آج کروڑوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں