بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور تین زخمی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور تین زخمی ہوگئے، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او ای سی کے رکھ چکری اور خنجر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی بھارتی فوج نے تری بند اور سماہنی کے گاؤں کی آبادی کو راکٹ اور مارٹرگولوں سےنشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا کہ 2 خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں