پاک فوج نے بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلہ جیت لیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کر دیا۔ بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلہ جیت لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے برطانیہ میں بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلہ جیت لیا۔ پاک فوج نے مدمقابل ٹیموں کو شکست دے کر تیسری بار پیس اسٹکنگ مقابلے جیتے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ہوئے۔ پاک فوج نے مسلسل تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔مقابلوں میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول نے پاک فوج کی نمائندگی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں