پاکستان کے مارشل آرٹ ماہر عرفان محسود کا 35 واں ورلڈ ریکارڈ

ڈی آئی خان: خیبرپختون خوا کے معروف مارشل آرٹ ماہر عرفان محسود نے 35 واں ورلڈ رکارڈ قائم کر لیا۔
پاکستان کے عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 51 اسکواٹس سے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اس سے قبل اسکواٹس کیٹگری میں بھارت کے کپل کمار نے ایک منٹ میں 44 اسکواٹس کا ریکارڈ بنایا تھا۔
عرفان محسود نے رواں ہفتے دو جب کہ کُل 35 ورلڈ رکارڈ بنا کر گینیز بک میں اپنا نام درج کرایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں