مردوں کی موجودگی میں آرام سے لیٹنے پرعوام کی پاکستانی اداکارہ پر شدیدتنقید

اداکارہ منال خان کی فوٹوشوٹ کے دوران کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صارفین اور ان کے مداحوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے، ویڈیو میں منال خال کے سیٹ پرلیٹنے کے انداز پر تنقید کی جارہی ہے،صارفین کو منال خان کا یہ انداز بالکل پسند نہیں آیا۔ویڈیو میں منال خال اور ماڈل حسین لہری
ایک برانڈ کے فوٹوشوٹ کے لیے موجود ہیں اور منال خان سیٹ پر لیٹی ہوئی ہیں، جس پر کچھ لوگوں نے انہیں فوٹوشوٹ کے سیٹ پر مردوں کی موجودگی میں بڑے آرام سے لیٹنے پر بےغیرت کہا تو کسی نے پاکستانی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی طرف جارہی ہے کہہ دیا۔ایک صارف نے کہا کہ ان کے والدین کو اپنی بیٹیوں کو ایسے دیکھ کر افسوس نہیں ہوتا۔ منال خان کی ایک مداح نے انہیں اس انداز میں دیکھ کر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان سے یہ امید نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں