ری پبلیکن امیدوار ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن آمنے سامنے

امریکی ریاست اوہائیو میں ہونے والے مباحثہ میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا میں لوگ کورونا سے مرتے رہے اور ٹرمپ جیسے ارب پتی افراد مال میں غیر معمولی اضافہ کرتے رہے۔ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے دور جیسے خوشحالی امریکہ میں کبھی نہیں آئی۔

امریکامیں صدارتی الیکشن سے متعلق پہلا مباحثہ ہوا۔ اوہائیو میں ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوارجوبائیڈن آمنے سامنے تھے۔ جو بائیڈن نے کہا لوگ کورونا سے مرتے رہے اور ٹرمپ جیسے ارب پتی افراد دولت میں غیر معمولی اضافہ کرتے رہے۔ ٹرمپ نے معشیت تباہ کردی۔ ٹیکس بھی اسکول ٹیچر سے کم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے ٹرمپ جھوٹے ہیں۔ بائیڈن نے ٹرمپ کو کورونا سے ہلاکتوں اور مریضوں میں اضافے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے کورونا سے نمٹنے کیلیے بہترین اقدامات کیئے ہیں۔ ان کی پالیسیوں سے امریکیوں کی بڑی تعداد مطمئن ہے اور ان کے دور صدارت میں جیسی خوشحالی امریکہ میں کبھی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ چین،بھارت اور روس کورونا سے ہلاکتوں کی درست تعداد نہیں بتارہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں