سہیل وڑائچ کی نئی کتاب لاہور بھر کے بک سٹالزسے غائب کردی گئی

اسلام آباد:معروف سینئر صحافی سہیل وڑائچ کی نئی کتاب “یہ کمپنی نہیں چلے گی” لاہور بھر کے بک سٹالز سے غائب کردی گئی۔جنگ گروپ کے معروف صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالمز کے مجموعوں پر مشتمل نئی کتاب شائع کی جس کا عنوان تھا “یہ کمپنی نہیں چلے گی”۔ اس کتاب کے سرورق پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو ایک کرسی پر بیٹھا دکھایا گیا ہے جبکہ جنرل قمر باجوہ کے قدموں میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو کھلونے دیکر بٹھایا گیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنا بوٹ اوپر اٹھارکھا ہے اور اسکے نیچے ایک شخص لیٹا ہوا ہے جس کے ہاتھ پاﺅں ٹوٹے ہوئے ہیں ۔ یہ کتاب اپنے اس سرورق کی وجہ سے بک سٹالز سے ہٹوادی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں