جو بائیڈن سے مباحثہ الٹی میٹ فائٹنگ چمپئن شپ جیسا ہوگا، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن سے منگل کو پہلا مباحثہ الٹی میٹ فائٹنگ چمپئن شپ کھیل جیسا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک میچ کی طرح ہوگا بس فرق یہ کہ اس میں جسمانی عمل کم ہوگا۔امریکی صدر نے کہا کہ جو بائیڈن ایک کمزور شخص ہیں۔یاد رہے کہ جو بائیڈن ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار ہیں اور وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مدمقابل انتخابات لڑ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں