وفاقی حکومت نے چیئرمین اوگراکی تقرری کانیاعمل شروع کردیا،چیئرمین اوگرا کی اہلیت کیلئے شرائط وضوابط تبدیل کئے جانے کاانکشاف ہوا ہے

وفاقی حکومت نے چیئرمین اوگراکی تقرری کانیاعمل شروع کردیا،چیئرمین اوگرا کی اہلیت کیلئے شرائط وضوابط تبدیل کئے جانے کاانکشاف ہوا ہے، چیئرمین اوگراکی تنخواہ 6 لاکھ روپے سے بڑھا کر15 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دستاویز میں اوگراآرڈیننس کے منافی عمر کی کم ازکم حد57 سال مقرر کردی گئی،ذرائع کاکہنا ہے کہ اوگراممبران میں چیئرمین کی تنخواہ 150 فیصد بڑھانے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے،اوگرآرڈیننس کے مطابق ممبران کی ذمہ داری چیئرمین کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے،چیئرمین اوگرا کی اضافی تنخواہ اور کم ازکم عمر کی شرط چیلنج ہو سکتی ہے۔
غربت کے عفریت کو شکست، عہد حاضر کی بڑی کامیابی
ذرائع کاکہناہے کہ معاملہ عدالت میں جانے سے اوگرا کا کورم ایک مرتبہ پھر نامکمل ہوجائے گا،کابینہ ڈویژن نے 15 روز میں اہل امیدواروں سے درخواستیںطلب کرلیں ۔واضح رہے کہ چیئرمین اوگراکا عہدہ تعیناتی نہ ہونے کے باعث گزشتہ 6 ماہ سے خالی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں