وزیر داخلہ نے واضح کر دیا،پاکستان میں کتنے امریکی فوجی موجود ہیں افواہیں دم توڑ گئیں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان سے آنے والے امریکی فوجی جا چکے ہیں ، اب پاکستان میں کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ، بہت سے فوجی پورٹ کے ذریعے پاکستان سے گئے ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ پاکستان نے امریکی فوجیوں کو پناہ دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانیوں کیلئے دل کھلے ہیں مگر چمن بارڈر کچھ دیر کیلئے بند کر رہے ہیں ، طور خم بارڈر پر حالات نارمل ہیں ، وہاں پولیس بڑھا دی گئی ہے ، وزیر اعظم پاکستان کی افغانستان سے متعلق صرف امن کی خواہش ہے ، افغانستان کی سپیشل ایجنسی این ڈی ایس اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان کے خلاف ہر سازش ناکام ہوئی ، دونوں کو ہی افغانستان میں بری طرح شکست ہوئی ہے ۔ ہماری قوم کے بچے بچے کو آئی ایس آئی ، ایم آئی سمیت اپنے ہر ادارے پر فخر ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں