پاکستان میں کورونامریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 659 ہوگئی،24 گھنٹوں میں مزید 9 اموات

اسلام آباد:پاکستان میں کورونامریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 659 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق 24 گھنٹوں میں کوروناکے مزید 426 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران مزید 9 اموات ہوئیں جس سے پاکستان میں کوروناسے جاں بحق افرادکی تعداد 6 ہزار 359 ہوگئی ۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 830 کوروناٹیسٹ کئے گئے ،ملک بھرمیں کوروناسے متاثر 2 لاکھ 86 ہزار 506 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ کوروناسے متاثر 544 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب 97 ہزار 389 ،سندھ میں ایک لاکھ 30 ہزار 969،خیبرپختونخوا 36 ہزار 711،بلوچستان میں 13 ہزار 402 کیس رپورٹ ہوئے ،اسی طرح اسلام آباد 15 ہزار 780 ،گلگت بلتستان میں 3 ہزار 68 ،آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 2 ہزار 340 ہوگئی،این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں 28 لاکھ 25 ہزار 40 کوروناٹیسٹ کیے جاچکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں