سعودی حکومت نے اندرون ملک پروازوں پر عائد سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی داخلی پروازوں میں تمام نشستیں استعمال ہوں گی۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب داخلی پروازوں سے سفر کے وقت تمام نشستیں مصروف ہوں گی۔سعودی حکومت نے یہ اقدام داخلی پروازوں کے مسافروں پر کورونا ویکسین کی دونوں خوراکوں کی شرط عائد کرنے کے بعد اٹھایا ہے، مسافروں کو مکمل ویکسینیشن کرانا ہوگی۔داخلی پرواز سے ایسا کوئی شخص جس نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لی ہوں سفر نہیں کرسکے گا۔خیال رہے کہ دو خوراک کی پابندی سے بارہ برس سے کم عمر کے بچے اور صحت اداروں کی جانب سے مستثنی کیسز خارج ہوں گے، البتہ ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں