سعودی خاتون نے فٹبال کلب کی سربراہی کیلئے خدمات پیش کر دی

سعودی علاقے الجوف ریجن میں سعودی خاتون عواطف السہو نے علاقے کے مشہور فٹبال کلب کی سربراہی کے لئے اپنی خدمات پیش کر دی ہیں۔ سعودی عرب میں وہ پہلی خاتون ہیں جو فٹبال کلب کی سربراہی کی امید وار ہیں۔عواطف السہو نے کہا کہ علاقہ کے مشہور کلب القلعہ کے حالیہ سربراہ ان کے شوہر احمد السہو ہیں جن کی سربراہی کی مدت ختم ہونیوالی ہے۔فٹبال کلب کی سربراہی میرا پرانا خواب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں