برطانیہ کیلیےپابندی ختم،12افریقی ممالک شہریوں کے پاکستان داخلے پرپابندی عائد

پاکستان نے کرونا کے پیش نظر عائد پابندیوں میں برطانیہ کو سی سے بی کیٹگری میں شامل کردیا ہے، شہری اب بغیر پابندی سفر کر سکیں گے، دوسری جانب پاکستان میں افریقی ممالک سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر 12 افریقی ممالک کے شہریوں کی پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

کورونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق 12 افریقی ممالک کو کیٹگری سی میں شامل کردیا گیا ہے۔

اس کیٹگری میں شامل افریقی ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد کو این سی او سی کی اجازت سے مشروط کردیا گیا ہے۔ ان ممالک میں جنوبی افریقا، پیرو، کینیا، برازیل، پرتگال، کولمبیا، گھانا، تنزانیہ، زیمبیا، روانڈا، بوٹسوانا و دیگر شامل ہیں۔

سی اے اے نے پاکستان آنے والے ممالک سے متعلق نئی فہرست جاری کی ہے جس میں کرونا ایس او پیز کے تحت ممالک کو 3 کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا  ہے۔ برطانیہ کو کٹیگری سی سے نکال کر کٹیگری بی میں شامل کردیا گیا۔

سول ایوی ایشن ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں آسٹریلیا، چین، جاپان، نیوزی لینڈ ، سنگاپور، سری لنکا اور سعودی عرب سمیت 20 ممالک کو کیٹگری اے میں رکھا گیا ہے جس کے تحت کٹیگری اے کے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں