بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی،پاکستان کے کتنے اساتذہ شامل ہیں ،پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردینےوالی خبر

دنیا کے بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے81 اساتذہ بھی شامل ہیں۔جامعہ پنجاب اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پندرہ معلمین کو بھی یہ اعزاز ملا ہے۔ سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا کی تحقیق سے متعلق عالمی درجہ بندی میں تمام شعبوں سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار محققین کو شامل کیا گیا۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ ریاضی کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر مجاہد عباس، پروفیسر رفیع اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سٹڈی سنٹر کے ڈاکٹرعبدالستار نظامی دنیا کے بہترین دو فیصد محققین میں شامل ہیں۔جی سی یونیورسٹی لاہور کے ڈاکٹرعبدالستار نظامی نے ہم نیوز کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر تین سال بعد فہرست تیار ہوتی ہے، مجھے خوشی ہے کہ میری تحقیق کو دنیا میں پڑھا جارہا ہے۔وائس چانسلر جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر اصغرزیدی کے مطابق اس اعزاز سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوئی اور ثابت ہوا کہ پاکستان کی جامعات میں معیاری تحقیق ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں