سہالہ میں پڑوسن نے پانچ سالہ بچی کو مار کر لاش لاش فریزر میں چھپا دی

سہالہ میں پڑوسن نے پانچ سالہ بچی کو مار کر لاش لاش فریزر میں چھپا دی
بچی گھر آئی توبیوی کپڑے دھو رہی تھی ،بچی نے سرف کا پیٹ زمین پر گرا دیا،بیوی نے غصے میں آکر بچی پر تشدد کیا،بچی کو پانی کی بالٹی میں ڈبو دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔پڑوسی کا بیان سہالہ میں پڑوسن نے پانچ سالہ بچی کو مار کر لاش لاش فریزر میں رکھ دی۔تفصیلات کے مطابق سہالہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں لاپتہ ہونے والی بچی کی نعش پڑوسی کے گھر سے مل گئی۔سہالہ کے رہائشی واجد محمود کی پانچ سالہ بیٹی زلیخا نور دو مئی کو گھر سے نکلی لیکن واپس نہ آئی۔گزشتہ رات اچانک پڑوسی ارشد مالی کے گھر سے بچی کی لاش مل گئی۔
ارشد مالی نے میڈیا کو بتایا کہ بچی ہمارے گھر آئیں تو میری بیوی کپڑے دھو رہی تھی ،بچی نے سرف کا پیٹ زمین پر گرا دیا اور میری بیوی کو غصہ آگیا جس نے بچی کے منہ پر تھپڑ مارے۔بچی کے منہ اور ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا۔میری بیوی کا گھبرا گئی اور اس نے بچی کو پانی کی بالٹی میں ڈبو دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔بعد ازاں بچی کی لاش فریزر میں چھپا دی۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ملتان روڈ پر نامعلوم افراد نے بجلی گھر میں گھس کر دو ملازمین کو بیدردی سے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ،مقتولین کو فائرنگ اور چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا،پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ،پولیس نے شبے میں ایک نوجوان کو بھی حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ملتان روڈ سیدپور سٹاپ پر واقع بجلی گھر میں کام کرنے والے دو ملازمین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ اور چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ مقتولین کی شناخت 57سالہ اسحاق اور 38سالہ امجد کے ناموں سے ہوئی ہے جو قاضی روڈ ملتان روڈ اور بکر منڈی کے رہائشی تھے۔ اسحاق گرڈ اسٹیشن میں خاکروب جبکہ امجد کنٹرول کا انچارج تھا۔
ذرائع کے مطابق گرڈ اسٹیشن میں کام کرنے والا ملازم عثمان مقررہ وقت سے پہلے گھر چلا گیا تھا جسے پولیس نے شبے میںحراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں، بتایا گیا ہے کہ عثمان کا چند روز قبل امجد سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔ پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں