داکار فیروز خان نے کہا ھے کہ انہیں بار بار ’پیر یا شیخ‘ صاحب کے طعنے نہ دیے جائیں، یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے

مشہور شو ٹی بی ایچ میں تابش ہاشمی کو دئیے ایک انٹرویو میں اداکار فیروز خان نے کہا کہ میرے شیخ صاحب نے مجھے کبھی منع نہیں کیا کہ شوبز میں کام نہیں کرنا، ایک دن میں اٹھا اور میں نے کا بیان دیکھا، وہ اتنا عجیب بیان تھا کہ میرے لئے اس کو پڑھنا بہت دردناک تھا، میں نے سوچا کہ میں کس سائیڈ میں کھڑا رہوں گا ( ماروی سرمد یا خلیل الرحمن ) تو میں نے سوچا کہ میں انڈسٹری ہی چھوڑ دیتاھوں،پھر مجھے میرے بڑے بزرگوں نے سمجھایا کہ آپ کو انڈسٹری میں رہتے ہوئے اپنے موقف کو ظاہر کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھے دیکھ رہے ہیں میں انہیں بولنا چاہتا ہوں شیخ کا کوئی مذاق نہیں، یہ مجھے یہ بھی شیخ نے بولا، وہ بھی شیخ نے بولا، میں اس معاملے میں بہت حساس ہوں، میرے ذاتی عقائد میری ذاتی چیز ہیں۔
فیروز خان نےکہا کہ وہ پیر صاحب کی بہت عزت کرتے ہیں اور ان سے متعلق بہت ہی حساس ہیں، اس لیے وہ ان کے حوالے سے کوئی مذاق برداشت نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں