ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بارش کا پانی جمع ہونے کی صورت میں صفائی کے احکامات جاری

جمعہ کو سماء سے خصوصی بات کرتےہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ شہر کا صبح سے دورہ کیا ہے اور بارش کے دوران مختلف اضلاع میں بارش کا پانی جمع ہونے کی صورت میں صفائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ بلدیہ کا عملہ سڑکوں پر موجود ہے اور کام جاری ہے۔ انھوں نے ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت کی کہ بارش کے دوران سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں