ايم ڈی اين ٹی ڈی سی اعزاز احمد نے کراچی ميں بجلی کے بريک ڈاؤن کی مزيد تحقيقات کاحکم دے ديا۔

لاہورمیں ميڈيا سے گفتگو ميں اعزاز احمد نے بتایا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ سال 2025 کےپلان میں ترسیلی نظام کوشامل کیا گیا ہے۔اعزازاحمد نےبتایا کہ کراچی سمیت سندھ کے12اضلاع میں بریک ڈاؤن پربروقت ایکشن لیااوربجلی بحال کردی گئی۔
ایم ڈی این ٹی ڈی سی نے مزید بتایا کہ اس وقت جتنی بجلی پیدا ہو رہی ہے اس کے ترسیلی نظام کو بہترکررہے ہیں۔ متبادل توانائی کو نیشنل گرڈ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

بدھ کو کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث 70 فیصد علاقے میں فراہمی معطل ہوگئی اور شہر کے بیشترعلاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ 1900 میں سے 1200 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی جاری رہی ۔ این ٹی ڈی سی کا کہنا تھا کہ جامشورو میں ٹرانسمیشن لائن پرآسمانی بجلی گرنے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، تکنيکی خرابی دور کرکے سپلائی بحال کردی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں