بالی ووڈ اداکار سدھارتھ شُکلا انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتح شکلا کو آج صبح دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ممبئی کے کوپر
اسپتال کے عہدیدار نے بتایا کہ اداکار کو کچھ دیر قبل مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا.

فلم اور ٹی وی اسٹار، بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی ٹی وی شو ‘ بگ باس’ سیزن 13 کے فاتح تھے، اس کے علاوہ طویل عرصے سے چلنے والے ٹی وی شو بالیکابدھو میں بھی اپنے کردار کیلئے مشہور تھے۔ سدھارتھ شکلا کے پسماندگان میں ان کی والدہ اور 2 بہنیں ہیں۔
اداکار کے انتقال کی خبر پر منوج باجپائی نے ٹویٹ کیا’ او میرے خدا’۔

سدھارتھ نے کیریئر کا آغاز 2008 میں ٹی وی ڈرامے ‘ بابل کا آنگن چھوٹے نا ‘ میں مرکزی کردار سے کیا تھا۔ فلم ‘ ہمپٹی شرما کی دلہنیا ‘ میں معاون کردار سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے سدھارتھ بگ باس کے علاوہ رئیلٹی شو’ فیئرفیکٹر: خطروں کے کھلاڑی’ سیزن 7 کے فاتح بھی تھے۔

سدھارتھ اپنے بگ باس کی شریک مدمقابل شہناز گل کے ساتھ اپنی مضبوط دوستی کے لیے بھی جانا جاتا تھا ، جو اکثر رومانٹک رشتہ سمجھا جاتا تھا۔ افواہ ساز جوڑا کئی مشہور میوزک ویڈیوز میں ایک ساتھ نمودار ہوا ، اور ان کے مداحوں کی طرف سے انہیں ‘سدناز’ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

سدھارتھ شکلا ، بگ باس سیزن میں اپنے ساتھ شریک امیدوار شہناز گل کے ساتھ قریبی دوستی کی وجہ سے بھی جانے جاتے تھے، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات تھے۔ دونوں کئی میوزک ویڈیوز میں ایک ساتھ نظرآئے اور گہری دوستی کی وجہ سے پرستاروں نے سدھارتھ اور شہناز کو ‘ سدناز’ کا لقب دیا۔

اداکارکے اچانک انتقال کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کرگری اور ٹوئٹرپرسدھارتھ شکلا کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں