بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں
اداکارہ سنبل شاہد کئی روز سے کورونا کے باعث اسپتال میں زیر علاج رہیں،کچھ دنوں سے طبعیت مزید بگڑ گئی تھی بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد کو کورونا کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔ کچھ روز قبل انسٹاگرام پر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔
۔بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ میری پیاری بہن سنبل شاہد ان دنوں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑرہی ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بہن کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔ بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ چار چاند سلامت رہیں آمین۔بعدازاں اسما عباس نے 22 اپریل کو فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کی حالت بگڑنے سے متعلق بتایا تھا۔اسما عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ میری پیاری باجی وینٹی لیٹر پر ہیں، برائے مہربانی ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔اداکارہ اسما عباس نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں سنبل شاہد کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔تاہم اسپتال میں کئی روز تک داخل ہونے کے باوجود آج وہ انتقال کر گئی ہیں۔شوبز انڈسری کی جانب سے سنبل شاہد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب کوروناوبا کے باعث 108 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 537 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 467 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1205698 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 198 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 845,833 ہوگئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ88 ہزار 680 ، پنجاب میں 3 لاکھ 12 ہزار 522، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 21 ہزار 728، اسلام آباد میں 77 ہزار 065، بلوچستان میں 22 ہزار 900 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 583 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 355 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں