گوجرانوالہ میں کورونا کی سب سے زیادہ تشویشناک صورتحال

شہر میں سو فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں سے بھرگئے، مریضوں کی لاہور منتقلی کے لیے وینٹی لیٹرز والی ایمبولینسیں روانہ کردی گئیں، وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد) گوجرانوالہ میں کورونا کی سب سے زیادہ تشویشناک صورتحال، شہر کے تمام وینٹی لیٹرز مریضوں سے بھر گئے، حکومت کا کورونا مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد شہر کے 100 فیصد وینٹی لیٹرز بھر گئے ہیں، جس کے بعد حکومت نےفیصلہ کیا ہے کہ کورونا مریضوں کو لاہور منتقل کیا جائے گا۔
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ گوجرانوالا میں سو فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں سے بھرگئے، مریضوں کی لاہور منتقلی کے لیے وینٹی لیٹرز والی ایمبولینسیں روانہ کردی گئیں۔دوسری جانب متبادل انتظامات کے لیے کمشنر گوجرانوالا نے ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کمشنر دفتر کے مطابق اجلاس میں ڈی سی گوجرانوالا،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس اور محکمہ صحت کے افسران شریک ہیں۔

اجلاس میں موجودہ صورتحال اور متبادل انتظامات سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ دوسری جانب لاہورکےسرکاری اسپتالوں میں کورونامریضوں کیلیےمختص1623 بیڈ میں سے 853 خالی پڑے ہیں۔ اگر کسی بھی دوسرے شہر سے کورونا مریضوں کو لاہور منتقل کیا جائے تو اُنہیں لاہور کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت مہیا کی جاسکتی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار933 ہوچکی ہے ، جہاں اب تک صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 84 ہزار 738 کورونا مریض سامنے آچکے ہیں جب کہ صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 3 لاکھ 04 ہزار 889 ہے ، اس کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 19 ہزار 277 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ تعداد 75 ہزار 892 بتائی گئی ، صوبہ بلوچستان میں 22 ہزار 528 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 297 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 312 افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں