آزاد کشمیر میں انتخابات پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

 آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے تشکیل دیئے گئے پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر مسز فریال تالپور نے ویڈیو لنک جبکہ سید نیر حسین بخاری، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، چوہدری عبدالمجید، چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یٰسین، فیصل راٹھور، سردار جاوید ایوب، چوہدری پرویز اشرف، چوہدری ریاض،سردار قمر زمان، میاں عبدالوحید، نبیلہ ایوب، عبدالغفور لون اور چوہدری فخر زمان نے اجلاس میں شرکت کی۔ پارلیمانی بورڈ نے مظفرآباد سے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویو کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں