بیرون ملک سفرکرنے والوں کے لیے پنجاب میں ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگنے شروع

پنجاب کے 5 اضلاع ميں بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہے۔پنجاب کے شہری فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی،سیالکوٹ اور ملتان میں بوسٹرڈوز لگواسکتے ہیں۔لاہورکے ایکسپو سینٹر اور ایل ڈے کمپلیکس مینارپاکستان میں بوسٹر ڈوز لگے گی۔فیصل آباد کے گورنمنٹ سمن آباد اسپتال، سیالکوٹ کے ہاکی اسٹیڈیم میں بوسٹر خوراک لگے گی۔ملتان میں قائد اعظم اکیڈمی سینٹر میں ویکسین کے لیے انتظامات کئے گئے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق بوسٹر ڈوز کے لیے فائزر کی ویکسین لگائی جائے گی۔
اس کے علاوہ پبلک سروس کمیشن کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد امتحانات کے لئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی دکھانا ہوگا۔ آن لائن درخواست میں کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا نمبر درج کرنا لازمی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں