مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے فضائی سفر پر پابندی

تیس 30 ستمبر کے بعد سے مکمل ویکسی نیشن کے بغیر نہ کوئی ملک میں آسکے گا اور نہ جاسکے گا، شاپنگ مالز، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں بھی یہ پابندیاں لاگو ہوں گی۔
شادی کی تقریبات میں بھی 30 ستمبر کے بعد بغیر مکمل ویکسی نیشن شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
17 سال اور اس سے زیادہ عمر کے طلبہ کے لیے 15 ستمبر تک ویکسین کی کم سے کم ایک ڈوز لگانا لازمی ہے، بصورت دیگر وہ بھی تعلیمی اداروں میں نہیں جاسکیں گے
ریل، بس اور میٹروز سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک ڈوز لازمی ہے جب کہ 15 اکتوبر تک دونوں ڈوز نہیں لگوائی گئیں تو ٹرانسپورٹ کا ایسا عملہ اور شہری بھی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کے اہل نہیں ہوں گے، اس کے علاوہ طلبہ کے ٹرانسپورٹیشن عملے کے لیے 31 اگست تک ویکسی نیشن لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں