اپریل میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں

جولائی تا اپریل 2021 میں برآمدات 13 فیصد اضافہ کے ساتھ 20 ارب 87 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں، مشیر تجارت رزاق دائودمشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ اپریل میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ اپریل میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں، اور 2011 کے بعد پہلی بار 7 ماہ لگاتار ہر ماہ برآمدات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں، جب کہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں برآمدات میں 129 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مشیر تجارت نے کہا کہ ہمارے برآمدکنندگان کو مشکل حالات میں برآمدات بڑھانے کا کریڈٹ جاتا ہے، گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں برآمدات 18 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں، جب کہ جولائی تا اپریل 2021 میں برآمدات 13 فیصد اضافہ کے ساتھ 20 ارب 87 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں