وزیراعظم عمران خان کا ایک بار پھر فون پر عوام سے براہِ راست بات کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کا ایک بار پھر فون پر عوام سے براہِ راست بات کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم 11 مئی بروز منگل دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے، عمران خان سے عوام کی بات چیت ٹیلی ویژن ، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔ پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا ٹویٹوزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر فون پر عوام سے براہِ راست بات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک بار پھر فون پر آپ کے ساتھ براہِ راست بات کریں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان 11 مئی بروز منگل دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے جب کہ وزیراعظم عمران خان سے عوام کی بات چیت ٹیلی ویژن ، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے فون پر براہِ راست بات کریں گے ، یہ پروگرام 2 مئی بروز اتوار دوپہر 1:30 بجے منعقد کیا جائے گا ، جس میں آپ کے سوالات پر وزیراعظم عمران خان جوابات دیں گے ، جب کہ وزیراعظم سے عوام کی بات چیت ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی ، تاہم بعد ازاں بتایا گیا ہے کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ کی تیسری نشست کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے ، اس سلسلے میں نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا ، اور اس نئی تارٰیخ اور وقت کا اعلان آج کردیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان 11 مئی بروز منگل دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے ، رواں مالی سال جولائی تا اپریل محصولات 14 فیصد اضافے سے 3780 ارب تک پہنچ گئیں ، ٹیکس محصولات میں اضافے پر ایف بی آر قابل تعریف ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر نے اپریل 2021 میں 384 ارب کے محصولات اکٹھےکیے جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 240 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے ، اس طرح ایک ماہ کے دوران اپریل 2020 کے مقابلے محصولات میں 57 فیصداضافہ ہوا ، حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں