سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا
مملکت میں رمضان المبارک 30 روزوں پر مشتمل ہوگا، عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہو گی سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاونٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں شوال کا چاند کہیں نظر نہیں آیا، لہذا رمضان المبارک 30 روزوں پر مشتمل ہوگا، جبکہ عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہو گی۔بتایا گیا ہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے بلائے گئے اجلاس کے دوران ہی معروف سعودی ماہر فلکیات نے پیشن گوئی کر دی تھی کہ منگل کے روز سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس سے قبل ملائیشیا اور انڈونیشیا عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کرنے والے پہلے 2 اسلامی ممالک بن گئے۔دونوں ممالک میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں