سعودی عرب پر عید سے ایک روز قبل فضائی حملہ راکٹ رہائشی علاقے میں جاگرا

سعودی عرب میں ایک طرف عید کی تیاریاں جاری ہیں تو دوسری طرف یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں میں بہت زیادہ تیزی آ گئی ہے۔ابھی ایک روز قبل ابھا کے ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیاتھا۔ اور اب عید سے ایک روز قبل سعودیہ کے سرحدی علاقے کے ایک گاؤں پر راکٹ داغا گیا۔ اس حملے میں شہری بال بال بچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے صوبے جازان میں یمن کی سرحد کے قریب واقع ایک گاؤں پر راکٹ حملہ کیا گیا ۔ یہ راکٹ ایک گھر کے صحن میں آ گھرا۔ جس کے نتیجے میں گھر کو اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم گھر کے مکین رب کی مہربانی سے بال بال بچ گئے ہیں۔ جازان کے شہری دفاع ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا ترجمان نے بتایا کہ ایک گھر میں راکٹ گرنے کے اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔راکٹ گھر کے صحن میں گرنے سے دیواروں اور صحن اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔واضح رہے کہ ایک روز قبل سعودی عرب کا ابہا انٹرنیشل ایئرپورٹ تباہی سے بال بال بچ گیا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے ابھا انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر بمبار ڈرون سے کیاگیا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
عرب عسکری اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے سوموار کی شام کو ایک بیان میں بتایا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تباہی پھیلانے کے لیے بمبار ڈروں سے حملہ کیا گیا تاہم مستعد فضائی افواج نے اسے ہدف پر پہنچنے سے چند لمحے پہلے تباہ کر دیا گیا۔ اس طرح مسافروں کی زندگیاں بال بال بچ گئیں۔ تباہ ہونے والے ڈرون کے کچھ ٹکڑے ابھا ایئرپورٹ کی حدود میں گذرے تاہم اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ہوائی اڈے پر موجود کچھ بسوں کو معمولی نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ عرب فوجی اتحاد کی جانب سے اب تک حوثیوں کے 369 میزائل ، 626 بمبار ڈرون اور 68 بمبار کشتیوں کے ذریعے حملوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔ ۔اس کے علاوہ سمندر میں حوثیوں کی جانب سے بچھائی 204 بارودی سرنگیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں