شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کل کریں گے، شیخ رشید

شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کل کریں گے، شیخ رشید
شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست موصول ہوئی ہے، لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں قانونی معاملات پرغور کریں گے۔وفاقی وزیرداخلہ کی گفتگو) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکا فیصلہ کل کریں گے، شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست موصول ہوئی ہے،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں قانونی معاملات پر غور کریں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا فیصلہ وزارت داخلہ اور وزارت قانون کرتی ہے، وزارت داخلہ اور وزارت قانون کی کل میٹنگ ہوگی جس میں شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے گا، اس کے بعد جو بھی فیصلہ ہوگا وہ کابینہ کو بھیج دیا جائے گا۔
مجھے قانونی معاملات کا علم نہیں لیکن نیب کی درخواست پر غور کریں گے۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور دیگر تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ‏ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست ارسال کردی ہے۔ نیب لاہور نے درخواست 28 اپریل کو نیب ہیڈ کوارٹرز کو ارسال کیا ، جس میں لاہورہائیکورٹ کا ‏فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف ‏اور دیگرشریک ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں کیوں کہ ٹھوس شواہد پر مبنی منی لانڈرنگ کیس پرعدالتی کارروائی جاری ہے ، ‏اس لیے شہبازشریف کی احتساب عدالت میں زیرسماعت ٹرائل میں موجودگی ضروری ہے ، جب کہ 5 ملزمان ‏کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ واضح رہے 22 مئی کو لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پرفیصلہ سنایا تھا۔
جس میں کہا تھا کہ شہباز شریف کو باہر جانے کی مشروط اجازت 8 مئی سے 5 جولائی تک ہو گی، لیکن جب شہبازشریف ایئرپورٹ پر پہنچے تو انہیں وہاں پر روک دیا گیا کہ ابھی سسٹم اپ ڈیٹ نہیں ہوا۔ بعد میں معلوم ہوا شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں تھا ہی نہیں بلکہ پی این ایل میں تھا۔ جس وجہ سے انہیں روکا گیا۔ وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف کو باہر جانے سے روکنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ جس پر اب ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب نے وزارت داخلہ کو درخواست ارسال کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں